اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ دس سال تک حرملہ کا تیر کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے والے آج اس ہی تیر کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، شگر کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس کے ایک ایک حرف پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، جلس وحدت مسلمین شگر کے عوام کی آرزو ہے، انشاء اللہ 8 جون کو شگر کے عوام سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور عوام کو بیوقوف بنانے والے ہر غدار کو شکست دیں گے، نواز لیگ میں شمولیت کا معنی خوبصورت گلاب کو خون سے بھرے جگ میں ڈالنے کے مترادف ہے، گلاب کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں شک نہیں ، لیکن خون کی ملاوٹ کے بعد گلاب اپنی حیثیت کو کھو بیٹھنا ہے، مجھے یقین کامل ہے انشاء اللہ 8 جون کو شگر کے عوام روایتی سیاستدانوں اور جاگیرداروں کو بدترین شکست دیں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حلقہ 6 شگر میں تین امیدوار مقابلے میں ہیں جن میں ن لیگ نے راجہ اعظم خان، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اور مجلس وحدت مسلمین کے فدا علی شگری کے درمیان مقابلہ ہے۔ خیال یہ کیا جارہا ہے کہ اصل مقابلہ عمران ندیم اور فدا علی شگری کے درمیان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲